ویب ڈیسک: نواب شاہ میں سکرنڈ کے قریب کراچی سے ہالانی جانے والی کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس سے کار میں موجود اداکارہ خیر چنہ سمیت 3 خواتین زخمی ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی سے ہالانی جا رہی تھیں،پولیس کے مطابق کار حادثے میں سندھی ڈراموں کی اداکارہ خیرا چنہ سمیت 3 خواتین زخمی ہوئیں ،حادثے کا شکار ہونے والی کار شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےکراچی سے ہالانی جا رہی تھی۔
زخمی اداکارہ اور دیگر خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔