ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی اسٹیڈیم کے قریب آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ

Fire in Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: فیروز پور روڈ گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اور فائر بریگیڈعملے نے آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کے عقب میں واقع واپڈا گرڈ اسٹیشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث زور دھماکے بعد آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ عملے نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 سے 20 منٹ میں آگ پر قابو پالی۔ آگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند رہی۔

دوسری جانب شاہراہ فاطمہ جناح پر آٹو ورکشاپس میں آتشزدگی کے باعث جلنے والی 5 گاڑیاں سول سیکرٹریٹ کے افسران کی ہیں۔ آگ صادق موٹر ورکشاپ، الرحمان آٹوز اور میاں آٹوز پر لگی۔الرحمان آٹوز پر زیادہ گاڑیاں سول سیکرٹریٹ اور وزیر اعلی ہاؤس سے آتی ہیں۔ آگ صادق آٹوز ورکشاپ سے شروع ہوئی جس نے دوسری ورکشاپس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

متاثرہ مالکان کے مطابق آتشزدگی سے 12 گاڑیاں جل گئیں جبکہ ایک موٹر سائیکل بھی آگ سے جل گئی۔ ریسکیو کے مطابق ورکشاپس میں گیس سلنڈر بھی آتشزدگی میں شدت کا باعث بنے۔مزید تحقیقات کے بعد آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ چلے گا۔ آتشزدگی سے ورکشاپس کی بلڈنگز بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔متاثرہ مالکان کے مطابق لیسکو کی ہٹ دھرمی سے شارٹ سرکٹ ہوا، متعدد بار بجلی کی تاریں مرمت کرنے کی درخواست کی گئی، مگر کارروائی نہ کی گئی۔