ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے، او لیول امتحانات، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

Decision about exams
کیپشن: Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: اے لیول اور او لیول امتحانات ملتوی کرنےکی درخواست مسترد، لاہور ہائیکورٹ نے26 اپریل سے کورونا ایس او پیز کے تحت امتحانات لینے کا اقدام درست قرار دے دیا۔

جسٹس جواد حسن نے اے اور او لیول کے امتحانات روکنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے برٹش کونسل کے زیر اہتمام کیمبرج یونیورسٹی کے اے اور او لیول کا امتحانی شیڈول برقرار رکھا۔ جسٹس جواد حسن نے مہنم حسین سمیت دیگر طالبات کی درخواست پر 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس جواد حسن نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہےکہ کیمبرج اور برٹش کونسل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کونا ایس او پیز کے تحت امتحانات لیں گے۔

جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں کہا ہے کہ برٹش کونسل امتحانات کا مرکز اور سہولت کار ہے،اس کے خلاف آئینی درخواست ناقابل سماعت ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے امتحانات میں لاہور ہائی کورٹ مداخلت نہیں کرسکتی۔صرف چار بچوں کی خاطر 90 ہزار طلبہ کے امتحانات اور مستقبل کو داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ فزیکل امتحان کے بعد ہی امتحانی نتائج معلوم ہونا چاہئیں۔وفاقی حکومت برٹش کونسل کے ساتھ کورو نا ایس او پیز پرعمل یقینی بنائے۔

درخواست گزارطالبات کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اے لیول کے امتحانات 26 اپریل اور او لیول کے امتحانات دس مئی کو ہورہے ہیں۔کورونا کی لہر کے باعث طالبعلموں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔گزشتہ سال بھی سکول ایسسمنٹ کے مطابق طلبہ کو امتحانی گریڈ دیے گئے، امتحانات ملتوی کرنے اور ٹیچرز اسسمنٹ کے مطابق گریڈ دینے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔