ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا احکامات پر عمل نہ کیا تو مکمل لاک ڈاؤن کریں گے، وزیراعظم کی تنبیہ

Take strict action if not follow SOPs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،  وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ایسے ہوتا رہاتو بھارت کی طرح شہر بند کرنا پڑیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے تو آج بھی کہاجارہا ہے مکمل لاک ڈاؤن کردیں،لوگوں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، افسوس ہے عوام کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔  ماسک لگانے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے، ہم نے بہترین حکمت عملی سے کورونا پر قابو پایا تھا۔ احتیاط نہ کی تو 2ہفتے میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے۔ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج مدد کرے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آفس ٹائمنگ 2بجے تک کی جارہی ہے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نہ بلایا جائے۔ شام 6بجے کے بعد بازار بندہوں گے اور شام 6بجے کے بعد صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی، 5فیصد زائد کیسز والے علاقوں میں سکول بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈور ڈائننگ پر پابندی پہلے سے ہے،ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبوں سے مل کر پلان بنائیں گے۔  

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار  976 ہوگئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 84 ہزار  108 کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 الاکھ 82 ہزار 290 تک پہنچ گئی۔ آزاکشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 16 ہزار 193 کورونا کیسز روپورٹ ہوئے، بلوچستان میں تعداد 21 ہزار 365 تک پہنچ چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار 241 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں مجموعی طور پر اب تک 72 ہزار 150 کورونا کے مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 10 ہزار 875 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔   
ادھر پنجاب میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے، سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469 ریکارڈ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کی مثبت کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 815 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے باعث 16 ہزار 842 اموات ہوئیں۔ سندھ میں کورونا کے باعث 4576 جان سے گئے، پنجاب میں 7799 اور خِیبر پختونخوا میں اب تک 3029 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 652، بلوچستان میں 227، گلگت بلتستان میں 104 جبکہ آزاد کشمیر میں 455 افراد جان سے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 1کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 کوروناکے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔