(زاہد چوہدری)کورونا وائرس کی شدت میں تیزی سے اضافہ جاری ،، لاہور میں مہلک وائرس کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی شدت میں تیزی کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں مہلک وائرس مزید 38 زندگیاں نگل گیا جبکہ1504 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ہسپتالوں میں کورونا کے 1279 مریض داخل ہیں جن میں سے 841 مریض کنفرم جبکہ 438 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔257 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔655 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 367 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔کورونا مریضوں میں اضافے کی وجہ سے ہسپتالوں کے آئی سی یوز 93 فیصد سے زائد بھر گئے ،آئی سی یو میں کورونا کے مریضوں کیلئے گنجائش انتہائی کم رہ گئی۔
ملک کی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توکورونا وائرس سے ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 144 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 685 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469، سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، بلوچستان میں 21 ہزار 365، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241، اسلام آباد میں 72 ہزار 150 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کیپشن: deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App