ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حرامانی کو شادی کے 12 سال بعد نئی نویلی دلہن کا احساس

حرامانی کو شادی کے 12 سال بعد نئی نویلی دلہن کا احساس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پورا وقت شوہر اور بچوں کو دے رہی ہوں ایسا لگ رہا ہے کہ مانی سے ابھی شادی ہوئی ہے اور میں نئی نویلی دلہن ہوں۔

ثمینہ پیرزادہ کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اتنے دنوں سے باقاعدگی کے ساتھ گھر پر رہنے کی وجہ سے میں نے اپنے اندر تبدیلیاں محسوس کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت نہ ملنے کے سبب میں شوہر کے لیے شادی کے بعد یہ سب کچھ نہ کرسکی کیوں کہ شادی کے دوسرے روز ہی میں مارننگ شو میں شرکت کرنے لگی، شوٹنگز بھی چلتی رہیں، پھر کچھ عرصے بعد بچوں کی پیدائش ہوئی تو اُن کی دیکھ بھال کا کام بھی بڑھ گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پورا وقت گھر پر دے رہی ہوں، بچے بڑے ہو گئے لیکن ایسا لگ رہا ہے جیسے مانی سے اب شادی ہوئی ہے اور میں ایک نئی نویلی دلہن ہوں، جب میں مانی کے کپڑے استری کررہی ہوتی ہوں تو یہی سوچتی ہوں کہ شاید اسی لیے شادی کی تھی لیکن یہ دن 12 سال بعد آئیں گے یہ نہیں سوچا تھا لیکن اب یہ سب کرکے اچھا لگ رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حرا اور مانی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے 12 برس بیت گئے۔

اس موقع پر حرا مانی کی ایک دلچسپ اور شرارت بھری پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی مانی کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کی اور مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھو مجھے کیا ملا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer