کورونا سے بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر

کورونا سے بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) کورونا وائرس سے بے روزگار ہونیوالوں کیلئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام، آئندہ مالی سال میں 150 ارب روپے کا پنجاب روزگار پروگرام شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، وہیں اب پنجاب حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب روزگار پروگرام کیلئے 150 ارب مختص کرنے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور بے روزگار افراد کو ٹیوٹا کے ذریعے روزگار فراہم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ہنر مند کیساتھ ساتھ نا تجربہ کار افراد کو بھی اس روزگار پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور نوجوانوں کو موبائل سسٹم کے تحت ماہانہ تنخواہ بھی دی جائے گی۔

دوسری جانب کورونا سے پنجاب کی معیشت کو  تاریخی نقصان ہوگا، حکومتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ، ہر ماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔ اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مزید 47 لاکھ ملازمتوں کو نقصان پہنچے گا،  پنجاب میں خط غربت میں زندگی گزارنے والی 23 فیصد آبادی بڑھ کر 33 فیصد تک ہو جائے گی۔ پنجاب کی آبادی کا 19 فیصد متوسط طبقہ بھی خط غربت کی لکیر تک پہنچ جائے گا، اگر کورونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو پنجاب کی 58 فیصد تک آبادی خط غربت تک پہنچ جائے گی.

پنجاب میں اس وقت کورونا کے 4590 مریض ہیں،   کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں کل 56 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 790 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، 17 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔