یوٹیوب پرآئسولیشن بائے صبا قمرکے عنوان سے پہلی قسط اپ لوڈ

یوٹیوب پرآئسولیشن بائے صبا قمرکے عنوان سے پہلی قسط اپ لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے جس پر انہوں نے آئسولیشن بائے صبا قمر کے عنوان سے پہلی قسط اپ لوڈ کی ہے۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے متعدد اداکار اوراداکاراؤں کی جانب سے یوٹیوب چینل چلایا جا رہا ہے جس میں اداکارہ اقرا عزیز، فیصل قریشی، عائشہ عمر اور دیگراداکارائیں بھی شامل ہیں۔

اب اداکارہ صبا قمر کی جانب سے بھی یوٹیوب چینل کا آغاز کیا گیا لیکن ان کا انداز سب سے منفرد ہے، صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گزشتہ روز پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کا عنوان آئسولیشن بائے صبا قمر تھا جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا ہے۔

اداکارہ نے اس قسط کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ ہم سب لاک ڈاؤن میں ہیں، آئسولیشن میں رہنا کسی کے لیے آسان نہیں ہے تو میں نے اپنی مایوسی کو دور کرنے کے ساتھ اس کا شکر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہارون رشید نے  اپنے ٹویٹر پیغام میں  صبا قمر کے کام کی تعریف کی اور  کہا کہ بہت خوبصورت کام صبا!

انسٹاگرام،یوٹیوب ،ٹوئٹر سمیت  اپنے تمام  اکاونٹس پر  صبا قمر نےویڈیو شیر کی ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer