سرکاری سکولوں کے حق پر حکومت نے ڈاکہ مار دیا

سرکاری سکولوں کے حق پر حکومت نے ڈاکہ مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب حکومت وزیراعلیٰ کے ضلع پر مہربان ہو گئی، سرکاری سکولوں کے سینتالیس کروڑ کے فنڈز ڈی جی خان منتقل، سکولوں میں مفت کھانے، آئی ٹی لیبز، مِسنگ فسلیٹیز اور ٹیچنگ پروگرام ٹھپ کرکے فنڈز وزیراعلیٰ کے ضلع کو منتقل کردیئے گئے۔

رواں مالی سال میں محکمہ سکول ایجوکیشن حکام نے بجٹ میں متعدد نئے اور جاری منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ تو مختص کیا لیکن ان منصوبوں کو مکمل کرنے کی بجائے فنڈز دیگر اسکیموں کو منتقل کردیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری سکولوں میں پلے گراؤنڈ، تین سو سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی، سائنس اور آئی ٹی لیبز کی اپ گریڈیشن کا بجٹ بھی دانش سکول اتھارٹی کو منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فنڈز وزیراعلیٰ پنجاب کے ضلع ڈی جی خان میں سکولوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ سکول حکام کا کہنا ہے کہ سست رفتار منصوبوں سے یہ فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ اب سینتالیس کروڑ روپے دانش سکول اور ڈی جی خان کے سکولوں کی سیکورٹی اور وال باونڈری پر خرچ کیے جائیں گے۔