بلدیاتی نظام کے خاتمے کیلئے اُلٹی گنتی شروع

 بلدیاتی نظام کے خاتمے کیلئے اُلٹی گنتی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر/ راﺅدلشاد) پنجاب کے بلدیاتی نظام کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی شروع ہوگئی، پنجاب حکومت نے مقامی حکومت کے پنجاب 2019 ء کے مسودہ قانون پر قانونی سازی شروع کردی جبکہ ولیج پنچائیت انیڈ نیبر ہڈ کونسلز کا بل بھی ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومت کی جانب سے مقامی حکومت پنجاب 2019، ویلج پنچائیت انیڈ نبیر ہڈ کونسلز سمیت 7 مسودہ قانون ایوان میں پیش کیے گئے، جنہیں سپیکر کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں احتجاج کیا گیا حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی جبکہ ایجنڈا کی کاپیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔ تبدیلی سرکار کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے مسودہ کے سیکشن 2 کے مطابق موجودہ بلدیاتی حکومتیں نئے بلدیاتی نظام کے اسمبلی میں منظور ہونے کے بعد تحلیل ہو جائیں گی، بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے مسودے کے سیکشن 2 کے مطابق ایک سال کے اندر حلقہ بندیاں کروا کر الیکشن کروانا ہو گا، قانونی مسودہ کے مضمون تھری کے سیکشن  8کے مطابق حلقہ بندیاں کروا کر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور چھ ماہ میں رولر اور اربن ایریا کی تقسیم کرنا ضروری ہو گا۔

مسودہ قانون سیکشن 109 کے مطابق 25 سالہ فرد کونسلرز کا الیکشن لڑسکے گا، نئے مسودے کے مطابق لاہور شہر میں 280 نیبر ہڈ کونسلز جبکہ 142 ویلج کونسلز ہونگی، نیبر ہڈ کونسل ایک آزاد و خود مختار ادارہ ہوگا، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ایک لارڈ میئر اور ایک کنوینیر ہوگا، واسا، ایل ڈی اے ایل ڈبلیو ایم سی، لاہور پارکنگ، ایجوکیشن بورڈ کا سربراہ لارڈ میئر لاہور ہوگا، ڈسٹرکٹ اسمبلی کے ممبرز کی تعداد 56 ہوگی، 40 کونسلرز، 8 خواتین کی نشستیں جبکہ 6 ٹیکنوکریٹ جبکہ 2 اقلیتی کونسلرز ہونگے۔

 بلدیاتی نمائندو ں، میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل پر مشتمل لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب کے مشاورتی اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے مسودے کو مسترد کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، جس کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت31 دسمبر2021ء تک ہے، نئے بلدیاتی ایکٹ 2019ء کی مخالفت کرتے ہیں، اس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، فیصلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے سہ پہر 3 بجے احتجاج بھی کیا جائے گا، فلیٹیز ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت دیگر شہروں کے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلرز نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer