علی ساہی: پنجاب پولیس کا احتجاج کرنے والوں سے پرامن طور پر نمٹنے کا فیصلہ کیا، تین واٹرکیننز ترکی سے منگوا لی گئیں۔نئی آنے والی واٹرکیننزکن کن ریجنز میں بھیجنی ہیں اسکا فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔
پنجاب پولیس نےاحتجاج اورنامساعد حالات سےنمٹنے کیلئے3واٹرکیننز ترکی سے خریدی ہیں۔ واٹرکیننز کراچی پہنچ گئیں اور چندروزمیں لاہورپہنچ جائیں گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 1واٹرکینن کی قیمت ساڑھے4کروڑروپے ہے ۔
اس قبل پنجاب پولیس کے پاس صرف1واٹرکینن ہے جس کو لاہورپولیس استعمال کرتی ہے ۔جبکہ نئی آنے والی واٹرکیننزکن کن ریجنز میں بھیجنی ہیں اسکا فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔