واہگہ ٹاؤن:ایف بی آر نے رجسٹریوں، پلاٹس ٹرانسفر کا ریکارڈ طلب کر لیا

واہگہ ٹاؤن:ایف بی آر نے رجسٹریوں، پلاٹس ٹرانسفر کا ریکارڈ طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:واہگہ ٹاؤن میں رجسٹری فیسوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، ایف بی آر نے سب رجسٹرار سے رجسٹریوں، پلاٹس ٹرانسفر، انتقالات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق واہگہ ٹاؤن میں رجسٹری فیسوں میں بے ضابطگیوں کی اطلاع پر ٹاؤن انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے سب رجسٹرارواہگہ ٹاؤن سے رجسٹریوں، پلاٹ ٹرانسفر اور انتقالات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ایف بی آر پراپرٹی کی خریدوفروخت پرعائد ٹیکس کٹوتیوں کا جائزہ لینے کیلئے ریکارڈ کی چھان بین کرے گا۔