شادی کی تقریب میں باراتیوں کی لڑائی

شادی کی تقریب میں باراتیوں کی لڑائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقہ میں واقع انس شادی ہال میں باراتیے رسموں کی ادائیگی کے دوران آپس میں الجھ پڑے، تشدد اور فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقہ وحدت روڑ پر واقع انس شادی ہال میں رسموں کی ادائیگی کے دوران باراتی آپس میں الجھ پڑے۔ اس دوران تشدد اور فائرنگ کے باعث چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی بڑی کارروائی،سمگل شدہ کپڑہ برآمد

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔