ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آئی جی راؤ سردار علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

 سابق آئی جی راؤ سردار علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے خلاف دائر پانچ سال پرانی توہین عدالت کی درخواست عدالتی حکم پر عمل درآمد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہری الیاس احمد کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمرعدالت میں پیش ہوئےاورپولیس کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمدسےمتعلق رپورٹ پیش کی۔پولیس رپورٹ میں عدالتی حکم پر عملدرآمد سےمتعلق پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا۔رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قرار دیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوچکا ہے، جس کے باعث توہین عدالت کی درخواست کو مزید زیر سماعت رکھنے کی ضرورت نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer