محمد اویس: اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں اور اندرونِ شہر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ راستوں کی ممکنہ بندش سے متعلق فیصلہ احتجاج کی صورتحال اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوم الناس سے گزارش ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔