ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان اور سوریا کمار یادو نے کیا کہا؟

میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان اور سوریا کمار یادو نے کیا کہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے دباؤ کے باوجود پرسکون انداز میں کھیل پیش کیا، جس سے ان کا کام آسان ہوگیا۔

سوریا نے کہا کہ پاکستان کے ابتدائی 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے باوجود ٹیم بالکل پرسکون تھی، اور انہوں نے ڈرنکس کے دوران کھلاڑیوں کو یاد دلایا کہ اصل کھیل اب شروع ہوگا۔

انہوں نے شیوَم دوبے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ’وہ روبوٹ نہیں ہے، کبھی کبھی برا دن بھی آسکتا ہے، لیکن جس طرح وہ واپس آتا ہے، وہ واقعی خوشی کی بات ہے۔ اس بار بھی اس نے مشکل وقت میں ہمیں سہارا دیا۔‘

سوریا نے شبھمن گل اور ابھیشیک شرما کی شراکت کو ’فائر اینڈ آئس‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں اور ان کی بیٹنگ دیکھنا ہمیشہ لطف اندوز ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ہدف کے تعاقب میں کسی ایک بیٹر کو 10 سے 12 اوورز کھیلنا ضروری تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے کیچز چھوڑنے پر تمام کھلاڑیوں کو ای میل بھیجی ہے۔ سوریا کے بقول، ’ہم بٹر فنگرز ہیں، لیکن اسے جلد درست کرلیں گے۔‘