معمر خاتون سے بیگ چھیننے والے ڈاکو کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ ویڈیو دیکھیں

robbery video viral
کیپشن: robbery
سورس: CCTV
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خواتین کے ساتھ ناخشگوار واقعات کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، ملزموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سکیورٹی اداروں کیجانب سے جامع پلان بھی کئے جاتے ہیں، مگر کبھی کبھار حالات اس کے برعکس ہوتے ہیں جہاں پولیس نہیں وہاں چوری، ڈکیتی جیسی وارداتوں کے ہونےکا زیادہ خدشہ ہوتا جیسا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہوا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں  ایک خاتون کو پیدل فٹ پاتھ پر چلتے دیکھا جاسکتا ہے،جس راستے پر معمر خاتون جارہی ہے اس پر ٹریفک کا رش نہیں،ویسے یہ بھی دیکھنے آیا ہے کہ جب ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے آتے ہیں تو اپنی جان کی فکر یا ہوتی جبکہ قیمتی سامان بھی ملزموں کے حوالے کرنا پڑے تو دریغ نہیں کی جاتی۔

لیکن ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ایک 70 سالہ بزرگ خاتون ڈاکو پر بھاری پڑ گئیں اور بیگ چھیننے والے ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کردیا، معمر خاتون کی بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واءرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے خاتون سے بیگ چھیننے کی کوشش کی تو خاتون نے بیگ نہیں چھوڑا اس دوران وہ منہ کے بل زمین پر گر گئیں لیکن بیگ کو مضبوطی سے تھامے رکھا، ڈاکو بھی خاتون کو گرانے کے باوجود بیگ چھیننے کی کوشش کرتا رہا۔

خاتون نے گرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری، تھک ہار کر ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگیا، ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کو ڈاکو کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیش آیا، بعدازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خاتون کی بہادری کی تعریف اور کے اس کے جرات مندانہ اقدام پر خوب حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer