کیلے بیماریوں کے خلاف ایک ڈھال

healthy diet
کیپشن: Banana
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیلے کھانے انسان کی جسمانی صحت کے حوالے سے  اپنے اندر بے پناہ فوائد رکھتے ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مرہ غذا میں کیلوں کا شامل ہونا آپ کو کئی طرح سے فوائد پہنچاتا ہے۔

  طبی ماہرین کے مطابق کیلے میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو خون کے دبائو میں کمی کے شکار افراد کے لئے مدد گار ثابت ہوتی ہے جبکہ کیلے کھانے سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ کیلے میں پانی اور کاربن کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ ایک کیلے میں 105 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ کیلے میں پروٹین اور روغن بھی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ 

 جدید سائنس اور طبی ماہرین نے بھی ثابت کیا ہے کہ کیلا انسان کی دماغی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ کیلے میں 3 سے 4 گرام فائبر ہوتا ہے جو انسان کے نضام انہضام کی بہتری کے لئے بہت مفید ہے ۔ کیلا نرم اور زود ہضم ہونے کے باعث بہت تیزی سے جزوِ بدن بن جاتا ہے اور انسانی جسم کو قابلِ قدر صحت اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ صبح صبح ناشتے میں دو کیلے کھا لینے سے مکمل ناشتے جتنی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اس میں شامل فائبر نضامِ ہضم کو بہتر کرتا ہے جس کے باعث وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ 

کسی جسمانی محنت کے کام یا ورک آﺅٹ سے قبل کیلا کھالینا فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی مٹھاس جسمانی توانائی بڑھاتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق کیلوں میں موجود اجزا جسمانی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ بہت زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، ان میں گردوں کے کینسر کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے، تحقیق کے دوران اس مقصد کے لیے فائدہ مند پھلوں کا جائزہ لیا گیا تو کیلے سب سے بہتر ثابت ہوئے جس کی وجہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ فینولیکس کی موجودگی ہے۔ ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پوٹاشیم کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرتا ہے اور جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ کیلے پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے۔