کوئٹہ کا علاقہ دھماکے سے گونج اٹھا؛ ریسکیو ٹیم روانہ

pakistan 5th big city
کیپشن: quetta blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں سریاب روڈ کے علاقےموسی کالونی کے قیرب دھماکہ ، پولیس اورریسکیو  ٹیم روانہ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پرکیچی بیگ کے قریب سڑک کنارے دھماکہ اس وقت ہوا جب ایگل سکواڈ کے اہلکار معمول کے گشت پرتھے، دھماکے سے ایگل سکواڈ پولیس کے 2 اہلکارزخمی ہوئے جن کوفوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بم زیرتعمیر سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا،ریسکیو  ذرائع کا کہناتھا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سریاب روڈ موسی کالونی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیر داخلہ نے دھماکے میں زخمیوں کو  بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ جبکہ شدت پسند اور انتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، دہشت گردی کا یہ واقعہ بوکھلائے ہوئے دشمن کی کارروائی ہے ، ایسے واقعات عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے،پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے، دشمن کے مذموم عزائم اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer