عمر شریف کی امریکا منتقلی میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

Pakistan's comedy legend Omer Sharif critically ill
کیپشن: Umer Shareef
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی علاج کے لئے امریکہ روانگی کا معاملہ بدستور تاخیر کا شکار ،میڈیکل ا یئرکرافٹ کی آمد کا شیڈول آج رات تک متوقع ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عمر شریف کی امریکہ منتقلی میں تاخیر کی وجہ سول ایوی ایشن کو ایئر ایمبولینس کی طرف سے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے متعلق درخواست کا نہ ملنا ہے، ایئرایمبولینس کمپنی کو ادائیگی کردی گئی ہے، خیال ہے کہ میڈیکل ایئرکرافٹ کی آمد کا شیڈول آج رات تک مل جائے گا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست ملتے ہی عمر شریف کے لیے آنے والی ایئر ایمبولینس سےمتعلق کارروائی کی جائے گی، امریکا روانہ ہونے سے قبل کراچی ائرپورٹ پر ائر ایمبولینس کی ری فیولنگ کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر  پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں،اداکارعمر شریف اپنے علاج کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے اپنے بیان میں کہا  وزیراعظم بھی دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اداکار عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی، کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer