کیشیئر کا لزرہ خیز قتل،وجہ اتنی معمولی جان کردنگ رہ جائیں گے

cashier murder
کیپشن: dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)   کورونا وبا نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں،شہریوں کو وبا سے بچانے کے لئے جہاں ویکسنیشن کا عمل جاری ہے وہیں ماسک پہننے کی بھی تلقین کی جاتی ہے تاہم بسا اوقات  کسی کومحض ماسک پہننے کی تلقین کرنا بہت مہنگا پڑ جاتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق   کورونا پابندی پر تنبیہ کرنا ملازم کو مہنگا پڑگیا، جرمنی کے گیس اسٹیشن کے کیشیئر کو سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔  کیشیئر کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، مقتول نے ملزم کو بغیر ماسک سروس دینے سے انکار کردیا تھا۔

جرمنی کے مغربی قصبے ایدار اوبرسٹین میں گزشتہ شام ہونے والے واقعے سے شہریوں میں خوف ہر اس پھیل گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایدار اوبرسٹین کے علاقے میں پیٹرول سٹیشن پر تعینات کیشیئر نے ایک 49 سالہ شخص جو کہ بیئر خریدنا چاہتا تھا سے کہا کہ وہ کورونا احتیاطی تدابیر قواعد پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنے۔

خریدار نے پہلے تو انکار کیا اور پھر چلا گیا لیکن بعد میں ماسک پہن کر آیا لیکن  اس نے ماسک صحیح طریقے سے نہیں پہنا تھا، جب اس نے کیشیئر سے رابطہ کیا جس پر کیشیئر نے دوبارہ اسے ماسک ٹھیک طرح پہننے کی تاکید کی۔

یہ بات سنتے ہی وہ شخص آگ بگولہ ہوگیا اور پستول نکال کر سامنے سے کیشیئر کے سر میں گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص زمین پر گرگیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔