صارفین خبردار؛واٹس ایپ نے اہم فیچر کو ختم کردیا

whats app feature
کیپشن: whats app
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے،  واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، اب کی بارواٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کرتے اعلان کیا کہ میسنجر روم کو ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب ایک اور اہم اعلان کیا گیا،واٹس ایپ نےایک فیچر کو مکمل طور پر ختم کردیا۔

اس حوالے سےواٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ میسنجر روم شاٹ کٹ کو چیٹ شیئر سے ختم کردیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین جلد اس تبدیلی کو دیکھ سکیں گے، گزشتہ سال 2020میں فیس بک نے واٹس ایپ کے ذریعہ ویب پر میسنجر رومز کو مربوط  کیا تھا جس کے ذریعے مقررہ وقت کی حد کے بغیر 50 افراد تک کے گروپ ویڈیو کال کی اجازت تھی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے حالیہ دنوں صارفین کو ایک خوشخبری بھی سنائی جس کے تحت عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ کے تحت ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت اب متعارف کرا ئی ،ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر صارف بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تب بھی اس فیچر سے بآسانی مستفید ہوسکیں گے۔ 

 ملٹی ڈیوائس فیچر کے تحت صارفین بنیادی ڈیوائس کے علاوہ واٹس ایپ کو مزید 4 ڈیوائسز سے منسلک کرسکتے ہیں، اس اپ ڈیٹ کو حاصل کرنے والے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے ملٹی ڈیوائس فیچر کو رواں برس جولائی میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس فیچر سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer