سینئر صحافی وارث رضا گرفتاری کے بعد گھر واپس پہنچ گئے

Senior journalist Waris Raza in custody
کیپشن: Waris Raza
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سینئر صحافی وارث رضا کو  رات گئے  کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے حراست میں لے لیا گیا ۔

سینئر صحافی اور بلاگر وارث رضا  کو  گذشتہ رات گرفتار کر لیا گیا۔کرفتار کرکے ساتھ لے جانے والے سادہ لباس میں تھے۔وارث رضا کے اہل خانہ کے مطابق انہیں صحافی کالونی گلشن اقبال سے حراست میں لیا گیا۔حراست میں لینے والوں نے اہل خانہ سے کہا کہ وارث رضا کو پوچھ گچھ کے بعد  ایک گھنٹہ تک گھر واپس چھوڑ جائیں گے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس حکام  ان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔پاکستان یونین آف جرنلسٹس نے وارث رضا  کی سخت مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کل جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔کراچی پریس کلب نے بھی وارث رضا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی وارث رضا  گرفتاری کے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کن لوگوں نے گرفتار کیا تھا اور انہیں کہاں لے گئے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر