ڈینگی کے مریضوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

Dengue,patients
کیپشن: Dengue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)ڈینگی کے مریضوں کیلئےبری خبر،ڈینگی علاج میں استعمال ہونیوالی ڈیکسٹران40 ڈرپ مارکیٹ میں ناپید ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈینگی علاج میں استعمال ہونیوالی ڈیکسٹران40 ڈرپ مارکیٹ میں ناپید ہو گئی،ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ میٹنگ میں ڈرپ مارکیٹ میں نہ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔پرائیویٹ ہسپتالوں کے پاس ڈیکسٹران 40 ڈرپ کا کوئی سٹاک ہی نہیں ہے،پرائیویٹ ہسپتالوں نے ایڈوائزری گروپ کو ڈرپ کی عدم موجودگی بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ صرف سرکاری ہسپتالوں کو ڈیکسٹران 40 ڈرپ فراہم کرتا ہے۔
ڈیکسٹران40 ڈرپ ہر سال سرکاری ہسپتالوں کیلئےبیرون ملک سے منگوائی جاتی ہیں۔ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کئیر کو اس حوالے سے مر اسلہ لکھ دیا ہے ،پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی ڈیکسٹران 40 ڈرپ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔  واضح رہے کہ ڈیکسٹران 40 ڈرپ ڈینگی ہیموریجک فیور کے مریضوں کی جان بچانے میں موثر ہے۔