گاڑی پر لگے پاکستانی جھنڈے  کی توہین کرنے پر افغان شہری گرفتار

Pakistani flag dishonor
کیپشن: afghan truck
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان سے بذریعہ سڑک امدادی سامان افغانستان لے جانے والی گاڑی  پرلگے پاکستانی جھنڈا  کی توہین کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ پر گردش کرنیوالی ویڈیوز میں امدادی سامان پاکستان سے افغانستان لے جاتے ہوئے ایک ٹرک سے پاکستانی جھنڈا اتارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ واقعہ پاک افغان سرحدی مقام طورخم عبور کر کے پڑوسی ملک امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کے ساتھ پیش آیا تھا۔

نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ اس واقعہ پر ہمیں بڑا دکھ ہوا ہے اور تمام رہنماؤں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی۔