مراٹھی فلموں کی ہیروئن کار حادثے میں جاں بحق

Indian actress-Accident
کیپشن: Indian actress-Accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مراٹھی فلموں کی بھارتی اداکارہ ” ایشوری دیش پانڈے“ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوری دیش پانڈے کا تعلق بھارتی شہر پونے سے تھا اور ان کی گاڑی کو حاثہ بیس ستمبر کی صبح تقریبا پانچ بجے ” گووا“ میں پیش آیا، اداکارہ ایشوری 15 ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا گئی تھیں، دونوں کار میں کہیں جارہے تھے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل سے ندی میں جاگری، کار میں سینٹرل لاک لگا ہونے کی وجہ سے دونوں باہر نہیں نکل پائے اور دونوں کی موت ہوگئی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ ایشواری اور شوبھم میں رشتہ دوستی سے زیادہ تھا بلکہ دونوں اگلے ماہ منگنی کرنے کی تیاریاں کررہے تھے۔جہاں تک بات کی جائے اداکارہ ایشوری کے فلمی کیریئر کی تو انہوں نے حال ہی میں ہندی اور مراٹھی پراجیکٹس کی شوٹنگ مکمل کی تھی اور اداکار سنیل کے ساتھ فلم ”پری ماچے سائیڈ ایفیکٹس“ کے ذریعے مراٹھی انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی تھیں.

Sughra Afzal

Content Writer