انگلش کرکٹ بورڈ بھارت کے زیر اثرہے، برٹش میڈیا

ECB under control by India
کیپشن: English Cricket Board
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : برطانوی صحافی پیٹر اوبورن نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنا انگلش کرکٹ بورڈ کا بزدلانہ فیصلہ ہے، ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ای سی بی پلیئر پاور سے گھبراتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی اسپورٹس جرنلسٹ پیٹر اوبورن نے کہا ہے کہ ای سی بی نے بزدلانہ قدم اٹھاکر ایک ایسے دوست کو نقصان پہنچایا جس کا ہمیں مشکور ہونا چاہیے، ای سی بی بھارت خاص طور پر آئی پی ایل کے زیر اثر ہے، یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کیلئے دھچکا ہے۔ سیکیورٹی کی تسلی کرلی گئی، برطانوی ہائی کمیشن بھی مطمئن تھا، پھر کس لیے ٹور ختم کیا گیا،اس کا جواب ای سی بی حکام کو ٹی وی پر آکر دینا چاہیے۔

ایک اور صحافی جارج ڈوبیل نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل لندن میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، ایشیز سے قبل دہشت گردی ہوئی، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی ملی اور حال ہی میں میچز کے دوران تماشائی میدان میں آگئے، ایسا کہیں اور ہوتا تو انگلینڈ کیا کرتا؟

برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ برطانوی دفتر خارجہ نے ٹریول ایڈوائس نہیں بدلی۔ پاکستان نے سخت ترین حالات میں انگلینڈ کا دورہ کیا، اگر لندن میں زندگی جاری رہ سکتی ہے تو لاہور میں کیوں نہیں؟ انگلش کرکٹ بورڈ دہرے معیار کی وجہ سے کرکٹ کے دوستوں سے محروم ہوجائے گا۔