دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم گرفت میں آگیا

Police murder
کیپشن: Police murder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عرفان ملک) سی آئی اے پولیس نے کئی سال پرانے اندھے قتل کے مقدمات ٹریس کر لیے، چار سال قبل شہید ہونے والے دو پولیس ملازمین کا قاتل بھی گرفت میں آ گیا، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر کے قتل کا معاملہ بھی حل کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے ایس پی سی آئی اے اور انکی پوری ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ملزم نے تھانہ ٹبی سٹی میں 2017ء میں 2 پولیس ملازمین کو شہید کیا، چوہنگ میں ساتھی سکیورٹی گارڈ کو قتل جبکہ 010 ء میں کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ بھی کی تھی، تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں پنجاب یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر احمد علی چٹھہ کے قتل میں ملوث2 شوٹرز ریحان اور عثمان عارف سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی آئی اے پولیس نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے سپروائزر کو قتل کرنیوالے3 ملزمان گرفتار کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ ایک سال کے دوران سی آئی اے نے 2 ہزار سے زائد سنگین نوعیت کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer