انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن

( راؤ دلشاد ) گلبرگ زون انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، غالب مارکیٹ سے تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں، دو افراد کے خلاف تجاوزات ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔   

کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لادھی کی ہدایت پر گلبرگ زونل آفیسر ریگولیشن عامر بٹ کی زیر نگرانی ماتحت عملے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ غالب مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ریڑھیاں، چولہے،  کاؤنٹر ضبط کئے گئے۔

زونل آفیسر ریگولیشن عامر اختر بٹ نے بتایا کہ دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ تین دکانداروں کے خلاف انتظامیہ نے متعلقہ تھانے میں تجاوزات ایکٹ کی خلاف ورزی پر استغاثہ درج کروا دیا گیا۔