ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی چیئرمین سنی تحریک سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور  

محسن نقوی کی چیئرمین سنی تحریک سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات  کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔

 ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

 محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام  امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا، پاکستان  ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہو گا ۔

 اس موقع پر چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی  کرائی۔