اویس کیانی: کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبرآگئی۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نےماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی37 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ نیپراکی جانب سےدرخواست پر29 اکتوبرکوسماعت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےاگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے،اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔