جاتی عمرہ: نوازشریف کے گھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع

جاتی عمرہ: نوازشریف کے گھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع
کیپشن: NawazSharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) جاتی عمرہ میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کے گھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کے گھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ نوازشریف سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور قانونی ماہر اعظم نذیر تارڑنے بھی ملاقات کی جبکہ حمزہ شہباز کی اہلیہ اور بہنوں سے ملاقات بھی ملاقات کی اور  مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء ، ان کے داماد راحیل منیر اور بچوں نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی۔
رہنمائوں کی نوازشریف سے ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، ایون فیلڈ ریفرنس، العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس، توشہ خانہ کیس سمیت دیگر اہم قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
 ذرائع کے مطابق نوازشریف کا ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، دونوں ریفرنسز میں سزائوں کے خلاف اپیل بحالی کی درخواستیں کل بروز سوموار کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے لیڈر میاں محمد نوازشریف کی سوموار کے روز اسلام آباد روانگی متوقع ہے۔ نوازشریف اسلام آباد میں بھی پارٹی کے اہم رہنماؤں اور قانونی و آئینی ماہرین سے ملاقاتیں کریں گے۔ 
نوازشریف نے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اب امید ہے عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تمام توانائیاں پاکستان کی معاشی خوشحالی پر مرکوز کر دیں گے۔