ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں میزبان بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں 21 ویں مقابلے میں میزبان بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تو کیویز کپتان ٹام لیتھم نے بھی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

 واضح رہے کہ میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ اس میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہاریں ہیں دونوں ہی اپنے پہلے چاروں میچ جیتی ہیں اور بہتر رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ بھارت کی دوسری پوزیشن ہے۔