اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں بڑا مظاہرہ، غزہ میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں بڑا مظاہرہ، غزہ میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے غزہ میں بمباری بند کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کے مطالبات کیے جبکہ مظاہرین کی جانب سے وائٹ ہال سڑک پر نماز بھی ادا کی گئی۔

ادھر اٹلی، جرمنی، آسٹریا، مصر، یونان اور تیونس میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف خواتین نے دھرنا دیا۔