پاکستان کیساتھ میچ سے قبل بھارتی کپتان نے بڑی بات کہہ دی

Rohit Sharma is talking about Pakistani team performance
کیپشن: Rohit Sharma
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی جانب سے قومی ٹیم کی تعریف کی گئی ہے،بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کی موجودہ ٹیم کو بہت چیلنجنگ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق میلبرن  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے فی الحال ہمارا فوکس اس وقت یہ ورلڈکپ ہے اور خواہش ہے کہ کل مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورزہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہوگا۔بطور پلیئرز ہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہوتے ہیں، بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔

روہت شرما نے کہا معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے جو ہمیں چیلنج کرسکتی ہے لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے، پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے، پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا، میچ جیتنے کے لیے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

 پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں، ہم رزلٹ سے زیادہ ایفرٹ پر فوکس کررہے ہیں،ماضی کا نہیں سوچتے، حال پر فوکس رکھتے ہیں، فیورٹ یا انڈرڈوگ کا نہیں سوچتا، کوالیفائرز نے بتادیا کہ فیورٹ یا انڈرڈوگ کچھ نہیں ہوتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer