آئی فون 12 آرڈر کرنے والےشخص  کو فون کے بجائے باکس سے کیا ملا؟

Mobile phone
کیپشن: Mobile phone
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک  ) دنیا بھر میں دلچسپ و عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں،حال ہی میں بھارت میں آئی فون 12 کا آرڈر کرنے والے شخص نے جب باکس موصول ہوا تو  اس شخص کی حیرت  کی انتہا نہ رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  کیرالہ کے رہائشی نورالامین نے 12 اکتوبر کو ایمیزون پر 70 ہزار 900 روپے مالیت کا موبائل فون آرڈر کیا اور اپنے ایمیزون پے کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی۔

نور الامین نامی بھارتی شہری  کو 15 اکتوبر کو باکس موصول ہوا اس نے ڈیلیوری بوائے کے سامنے  ہی باکس کھولا اور ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا، باکس کھولنے پر اسے ایک برتن دھونے کا صابن اور پانچ روپے کا سکہ ملا جس پر اس نے سائبر پولیس کو واقعے کی رپورٹ درج کروائی اور مقدمہ درج کروادیا۔

 واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد پولیس کھوج میں لگ گئی اور فون کے کور پر موجود نمبر سے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ کہ امین کو جو فون ملنا تھا وہ ستمبر سے جھارکھنڈ میں کوئی استعمال کررہا تھا۔

 پولیس کے مطابق  جب انہوں نے  مزید تفتیش کی تو پتہ چلا کہ یہ فون رواں سال 25 ستمبر سے جھارکھنڈ میں کوئی استعمال کررہا ہے، حالانکہ آرڈر صرف اکتوبر میں دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جب بیچنے والے سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ فون سٹاک سے باہر ہے اور نورالامین کی طرف سے ادا کی گئی رقم واپس کردی جائے گی،رقم بعد ازاں واپس کر بھی دی گئی۔