ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم سر لنکا کے خلاف44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیدر لینڈز کے کولن اکریمن 11 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لاہیورو کمارا اور ہراسنگا ڈی سلوا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔نیدر لینڈز کا کوئی بھی بیٹسمین سر لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹِک سکااور پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
An exceptional bowling performance from Sri Lanka as they bowl out Netherlands for 44 ????#T20WorldCup | #SLvNED | https://t.co/3yXqAkjwpm pic.twitter.com/2HIkIESj8C
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 22, 2021
واضح رہے کہ نیدر لینڈز کی یہ اننگز ورلڈ کپ کی مختصر ترین اننگز ہے،اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کی مختصر اننگز کا ریکارڈ نیدر لینڈز کے پاس تھا۔2014 میں نیدرلینڈز سری لنکا ہی کے خلاف 10.3 اوورز میں صرف 39 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں گروپ اے سے نمیبیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔