ٹی 20 ورلڈ کپ:نیدرلینڈ کی پوری ٹیم سری لنکا کےخلاف44 رنز پر آؤٹ ہوگئی

Sri Lanka vs Netherland
کیپشن: Sri Lanka vs Netherland
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ  میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم  سر لنکا کے خلاف44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدر لینڈز کے کولن اکریمن 11 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لاہیورو کمارا اور ہراسنگا ڈی سلوا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔نیدر لینڈز کا کوئی بھی بیٹسمین سر لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹِک سکااور پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز کی یہ اننگز  ورلڈ کپ کی مختصر ترین اننگز ہے،اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کی مختصر اننگز کا ریکارڈ نیدر لینڈز کے پاس تھا۔2014 میں نیدرلینڈز سری لنکا ہی کے خلاف 10.3 اوورز میں صرف 39 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں گروپ اے سے نمیبیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر