پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

subinspectors promoted
کیپشن: Punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں،368سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پنجاب پولیس میں368سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، پنجاب بھر میں400سےزائد انسپکٹرز کی سیٹیں خالی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی علی عامرکی سربراہی میں کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں ایک ہزار سب انسپکٹرز کے نام ترقی کے لئے زیرغور آئے جن میں سے 368سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والے افسران کا گریڈ16 میں آج نوٹی فکیشن ہوگا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی شیر اکبر،اے آئی جی ڈسپلن عبدالغفارقیصرانی نے بھی شرکت کی۔