عثمان مختار کا اپنی مہندی پر منفرد انداز میں سلومو ڈانس، ویڈیو وائرل

Actor Usman marriage
کیپشن: Zunaira and Usman Mehdi
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکار عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مہندی میں دوستوں کےبھنگڑے۔۔ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

21 اور  22 اکتوبر کی درمیانی شب ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر متعدد شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شیئر کی جا رہی ہیں جن میں عثمان مختار اور ان کی دلہن زنیرہ انعام بھی رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ تاہم تاحال انہوں نے خود کوئی پوسٹ یا تصویر شیئر نہیں کی۔

ان کی شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے اداکار امیر گیلانی اور خالد عثمان بٹ سمیت دیگر اداکاروں و اداکاراؤں نے بھی عثمان مختار کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

مہندی کی تقریب کے بعد ممکنہ طور پر  22 اور  23 اکتوبر کی درمیانی شب دلہن کی رخصتی ہوگی جبکہ چند دن بعد ان کی جانب سے ولیمے کے انعقاد کا امکان ہے۔