ڈینگی بے قابو ہوگیا, مزید 354 کیسز رپورٹ

dengue
کیپشن: dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ڈینگی بے قابو ہوگیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 354 مریض رپورٹ، ڈینگی ایک اور قیمتی زندگی نگل گیا۔

شہر میں اب تک ڈینگی سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 6​ہزار347 کیسز سامنے آئے ، شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1ہزار324 مریض داخل ہیں،کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں اضافہ کردیا گیاہے، گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے شہر میں 63ہزار800 ان ڈور مقامات اور 8ہزار957 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، جبکہ 1ہزار347 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

 دوسری جانب سٹی42 کے مارننگ شو" سٹی ایٹ 10 " میں  گفتگو کرتے ہوئےوی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریض گھروں میں ٹوٹکوں سے کام نہ چلائیں، صرف ڈینگی بخار خطرناک نہیں،اصل مسئلہ بخاراترنےکےبعد ہوتا ہے، ڈینگی بخار اترنے کےبعد کم سے کم پانی کا استعمال کریں ۔

 انہوں نے کہا  کہ ڈینگی سےبچاؤ کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے، شہری چھت پربھی پانی جمع نہ ہونے دیں ۔ وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم  کا کہنا تھا کہ  ڈینگی کی بروقت تشخیص ،مستند ڈاکٹرز کے پاس جانا ضروری ہے، مریض گھروں میں ٹوٹکوں سے کام نہ چلائیں۔وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم    نے ڈینگی بخار کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ چکر آنا ،بلڈ پریشر لو ہونے پر فوری مستند ڈاکٹر کےپاس جائیں،صرف ڈینگی بخار خطرناک نہیں،اصل مسئلہ بخاراترنےکےبعد ہوتا ہے،بخار اترنےکےبعد ڈرپ نہ لگوائیں ، شہری بخار کے دوران گھر میں رہیں آرام کریں ۔