انٹرمیڈیٹ کے داخلے بند، تحریری امتحان اور انٹرویو کا شیڈول جاری

GCU Lahore Intermediate admission
کیپشن: GCU Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے بند، 20 ہزار سے زائد طلبہ نے درخواستیں جمع کرائیں.

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ کیلئے ٹیسٹ پیٹرن جاری کر دیا. تحریری امتحانات کے 50 اور انٹرویو کے 10 نمبر مقرر  کر دیئے گئے، تحریری امتحان میں انگریزی اور اردو کے 10،10،اسلامیات کے 5،پاکستان سٹڈی 5،میتھ  5 اور بیالوجی کے 10 نمبر کا ٹیسٹ ہوگا۔

تحریری امتحانات 23 اور 24 اکتوبر کو ہوگا،  نتائج کا اعلان 28 اکتوبر کو  کیا جائےگا۔  غیر نصابی سرگرمیوں کے ٹرائل 26 اکتوبر سے 1 نومبر تک ہوں گے،  غیر نصابی سرگرمیوں میں داخلوں کا رزلٹ 1 یکم کو جاری کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer