رابی پیرزادہ نے سارے حروفِ تہجی کی کیلیگرافی کرلی

Rabi Peerzada
کیپشن: Rabi Peerzada
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاؤن (زین مدنی ) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سارے حروفِ تہجی کی کیلیگرافی کرلی۔ 

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ سے کی گئی حروفِ تہجی کی خوبصورت کیلیگرافی مداحوں کو دِکھا رہی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے ہر حروفِ تہجی کے ساتھ ایک آیت لکھی ہے اور وہ بہت جلد اپنی اس کیلیگرافی کو نمائش کے لیے پیش کریں گی۔

 سابقہ گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے ایک نیا کام کروا لیا ہے، میں نے سارے حروفِ تہجی کی کیلیگرافی کرلی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ کوشش ہے کہ اس کا قائدہ بھی پرنٹ کروالوں۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری قرآن پاک سے محبت بے لوث ہے، میرا مقصد ساری عمر قرآنِ پاک لکھنا، سمجھنا اور دوسروں تک پہنچانا ہے۔ آخر میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب میری دعائوں میں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer