شعیب اختر کی بائیو پک بنانے کی تیاری، مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟

شعیب اختر کی بائیو پک بنانے کی تیاری، مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) معروف ٹیسٹ کرکٹر اور سپیڈ سٹار شعیب اختر کی زندگی پر فلم بنے گی، اداکار گلوکار علی ظفر اداکار ولی حامد علی خان اور اداکارہ صباقمر مرکزی کردار ادا کریں گے۔

کرکٹ سپیڈ سٹار شعیب اختر کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے، جس کی شوٹنگ دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیو پروڈکشن فلم بنا رہی ہے جبکہ ہدایتکار قیصر فیروز ہوں گے۔ فلم میں گلوکار اداکار علی ظفر، ولی حامد علی خان اور صبا قمر کو اب تک سائن کر لیا گیا ہے۔

فلم میں شعیب اختر کون بنے گا اس کردار کو ابھی تک خفیہ ہی رکھا گیا ہے۔ آئندہ ماہ شعیب اختر فلم کا اعلان خود ایک تقریب میں کریں گے۔ فلم کی ساٹھ فیصد عکسبندی پاکستان جبکہ چالیس فیصد عکسبندی بیرون ممالک میں کی جائے گی۔