دوسری شادی پر لاکھوں روپے کی پیشکش

دوسری شادی پر لاکھوں روپے کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کچھ لوگوں کیلئے پہلی شادی جوئے شیر لانے کے برابر ہے تو کچھ کے نزدیک دوسری ،تیسری اور پھر چوتھی شادی کوئی مسئلہ نہیں ہے،اب ایک بینک نے دوسری شادی کرنیوالوں کو لاکھوں روپے قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری شادی کرنے والوں کو 10 ملین دینار(تقریباً 14 لاکھ روپے ) قرض دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 
غیر ملکی ویب سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف بینک الرشید نے اعلامیہ جاری کر کے کہا ہے کہ ہر بینک ملازم کو دوسرا نکاح کرنے پر قرض فراہم کیا جائے گا بشرطیکہ اس نے پہلی شادی کے لیے قرض نہ لیا ہو۔تمام بینک ملازمین کو عقد ثانی کے لیے بلا استثنی قرض دیا جائے گا، اس کی شرط یہ ہے کہ وہ بینک کا باقاعدہ ملازم ہو اور اس کی ملازمت کو دو سال ہوگئے ہوں۔

دوسری شادی کے خواہش مند کو 10 ملین عراقی دینار قرض دیا جائے گا۔ ایک ڈالر 1250 عراقی دینار کے برابر ہے۔دوسری طرف سکائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق میں معمر کنواریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔عراقی معاشرے میں معمر کنواریاں ان خواتین کو کہا جاتا ہے جن کی عمر 35 سال سے تجاوز کر چکی ہو اور اس کی ابھی تک شادی نہ ہوئی ہو۔ایک سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں معمر کنوریوں کی شرح 70 فیصد تک ہوگئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer