ملک میں ایک اور بحران کا خدشہ

ملک میں ایک اور بحران کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی  42: بحرانوں میں گھرے پاکستان میں ایک اور بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،اس سال بھی شہریوں کے چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کہتے ہیں کہ  سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا ہو گا۔ گیس ذخائر میں مسلسل کمی انتہائی تشویشناک ہے، جب کہ گیس کی طلب زیادہ اور پیداوار کم ہو رہی ہے جس کے باعث دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا۔  شارٹ فال بڑھنے پر کمرشل سیکٹر کی گیس بند کرنا پڑے گی تاہم گھریلو صارفین کو گیس دیں گے۔
 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کوشش ہو گی کم سے کم لوڈ شیڈنگ ہو اور کھانے کے اوقات میں گیس ملتی رہے۔ کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی، لوگ گیس سستی سمجھ کر ضائع کرتے ہیں، یہ رویہ بدلنا ہو گا، گیس مہنگی کرنے کے لیے اوگرا کو درخواست دے رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور تک نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے تاکہ دو سال تک مزید 1600 ملین کیوبک فٹ درآمدی آر ایل این جی سسٹم میں شامل کر سکیں۔اس سال 4 لاکھ نئے کنکشنز دیے ہیں جب کہ 27 لاکھ درخواستیں زیر التو ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer