نواز شریف کی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کردی

نواز شریف کی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیلئے بہتر علاج کیلئے اقدامات جاری، وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں ہر ممکن طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے علاج کیلئے ان کے ذاتی معالج سے بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے، امید ہے کہ ذاتی معالج اس ضمن میں پورا تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز  سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ(ن) کے قائد  نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی تھی،جس کے بعد انہیں نیب ہیڈکوارٹرزسے سروسزہسپتال منتقل کردیاگیا،  جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ، ان کے دل ،جگرسمیت مختلف ٹیسٹ  بھی کرائے گئے۔