(عابد چوہدری) گرین ٹاؤن میں گھر کے مالک نے مزدور کو اسکے ساتھ طے کی ہوئی رقم مانگنے پر گولیاں مار کر ز خمی کر دیا، پولیس تاحال مقدمہ درج نہ کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے رہائشی ویلڈر مقصود نے گرین ٹاؤن میں شیخ تقی نامی شہری کے گھر کام کرنے کا معاوضہ 5 ہزار روپے طے کیا لیکن کام ہوتے ہی جب مزدور نے رقم کا مطالبہ کیا تو شیخ تقی سیخ پا ہو گیا اور مزدور کو دھکے دیکر گھر سے نکالنے لگا، مزدور کے بھائی کے مطابق تقی کا بیٹا اور ایک دوست بھی ساتھ تھا،تلخ کلامی ہونے پر شیخ تقی نے مقصود پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
جبکہ پولیس تاحال قانونی کارروائی مکمل نہیں کرسکی، پولیس کا کہناتھا کہ تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔