ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ؛ پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ؛ پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

سٹی 42 : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ 

پاکستانی ٹیم نے 129 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ 

پاکستانی بلے باز صاحب زادہ فرحان لنکن باؤلرز پر بھاری نظر آئے، صاحب زادہ فرحان نے ناقابل شکست 80 رنز بنائے۔ بابر اعظم صرف 16 رنز ہی بنا سکے، جبکہ صائم ایوب نے 20 رنز بنائے۔ 

قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکاکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز  بناسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا دوسرا میچ بھج 7 وکٹوں سے جیت لیا۔