ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی:جنوبی افریقا کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی:جنوبی افریقا کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

 انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ایونٹ کا 11واں  میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے۔

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ساؤتھ افریقہ کی شاندار باؤلنگ نے 37 رنز پر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انگلینڈ کے ہیری بروک  19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جوئے روٹ 37 رنز کرپائے،لیام لیونگسٹون 9 رنز پر آؤٹ ہوئے،  انگلینڈ کا مجموعی رنز 24 اوورز میں 124 ہوگیا ہے۔

جمعہ کو بارش کی وجہ سے افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی لیکن افغان ٹیم کیلئے راستہ انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

اگر آج انگلینڈ جو کہ پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا وہ جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے ہرائے تو افغانستان کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔